ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

نیویارک میں فیشن شو کی تقریب کے دوران ایسا کیا ہوا کہ پریانکا کا مذاق بن گیا؟

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) نیویارک فیشن میٹ گالا کی رنگا رنگ تقریب میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا لباس سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اس موقع پر سراغرسانوں جیسا طویل ٹرنچ کوٹ پہنا ہوا تھا اور ان کے اس کوٹ کے حوالے سے بہت سے لطیفے گردش میں ہیں ۔ پریانکا کا برساتی کوٹ تقریب کی تھیم کے عین مطابق تھا۔ پریانکا کے بارے میں 16 ہزار ٹویٹس کی جا چکی تھی ۔ لوگوں کا

کہنا تھا کہ یہ کہنے کو تو فیشن ہے لیکن اصل میں یہ مودی کی صاف ستھرا بھارت‘ مہم کا اشتہار ہے کیونکہ پریانکا کا دور تک جھاڑو لگاتا ہوا کوٹ صفائی کا بہت اچھا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔کچھ نے کہا گلیاں صاف کرنے کی مہم کے لیے پریانکا کو مہم کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ میٹ گالا پر پریانکا اپنے اور دوسروں کے قدموں کے نشان صاف کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ باقی اداکار ایوراڈز صاف کریں اور پریانکا چوپڑا آپ فرش صاف کریں۔ ایل میگزین نے پریانکا کے لباس کو ’فینسی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا کی خوبصورتی ’قاتلانہ‘ تھی۔

 

2017-05-03 2017-05-03 (1) 2017-05-03 (2)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…