منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیما مالنی اور دھرمیندر شادی سے قبل کیسے ملتے تھے؟اداکار نے برسوں بعد بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی )81سالہ دھرمیندر اور 68سالہ ہیما مالنی کی جوڑی نے 37سال خوشی سے نبھا لیے،دونوں 2 مئی 1980 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات خواجہ احمد عباس کی فلم’’آسمان محل‘‘ کے پریمیئر کے دوران 1965 میں ہوئی تھی،تب تک دھرمیندر فلم انڈسٹری میں سپر سٹار کے طور پر قائم ہو چکے تھے اور ہیما ایک ہی فلم (سپنو ڈیلروں 1968) میں اداکاری کر

پائی تھیںجو فلاپ رہی تھی۔ لیکن آہستہ آہستہ دونوں ایک دوسرے کے تئیں اپنی طرف متوجہ ہونے لگے۔ اگرچہ ان کی شہر ت میں فلم ’’شعلے‘‘ (1975) کی شوٹنگ کے دوران اضافہ ہوا اور 1980 میں دونوں نے شادی کر لی۔ہیما کی سائوتھ انڈین فیملی کو اس سے محبت سے خوش نہیں تھی، دھرمیندر پنجابی تھے اور شادی شدہ بھی، اس کی وجہ سے انہیں ہیما سے چوری چھپے ملنا پڑتا تھا، کئی بار ہیما کی فیملی سے کوئی نہ کوئی شوٹنگ سیٹ پر بھی موجود رہتا تھا، اس لئے دونوں کا ملنا اور مشکل ہوتا تھا۔ دھرمیندر نے اس کا توڑ بھی نکال لیا تھا جن جن فلموں میں وہ ہیما مالنی کے ساتھ ہیرو ہوتے ، ان فلموں کے کیمرہ مین کو پٹا لیتے، ہیما کے ساتھ رومانٹک سین کے بار بار عکسبند کرواتے تھے ۔اس کے لئے وہ کیمرہ مین سے کہہ دیتے کہ شاٹ کو ایک بار میں ٹھیک نہیں کرنا۔ دھرمیندر نے اس کا بھی ایک کوڈ ورڈ بنایا تھا جب سین کو روپیٹ کرانا ہوتا تو وہ ہولے سے اپنا کان چھو لیتے،اسی طرح جب انہیں سین کو ٹھیک کرنا ہوتا وہ اپنی ناک کو سہلاتے، اس طرح وہ ہیما کے ساتھ قد وقت گزار پاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…