ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کاجل کی ایسی ویڈیووائرل ہو گئی کہ بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئی، ایسا کیا تھا ویڈیو میں ؟

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ہندو انتہا پسندوں کے خوف سے گائے کے گوشت سے بنی ڈش کو بھینس کے گوشت کی ڈش قرار دے دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ممبئی میں اپنے قریبی دوست کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں چند دوستوں کے ساتھ کھانا کھارہی ہیں اور ویڈیو میں ان کا دوست گوشت سے بنی ڈش کے حوالے سے بتا رہا ہے

جب کہ اداکارہ کی گوشت سے بنی ڈش کھانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہوئی جس پر اب انہوں نے انتہا پسندوں کے خوف سے بیان ہی بدل دیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے عرصہ دراز تنگ کیا ہوا ہے اور گائے کا گوشت کھانے کے شبے پر  کئی افراد کو صفائی کا موقع دیئے بغیر ہی قتل کیا جاچکا ہے لیکن اب بالی ووڈ کی ہندو اداکارہ کاجول گوشت کھانے کے معاملے پر انتہا پسندوں سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ ایک ہی رات میں اپنے بیان سے مکر گئی ہیں۔اداکارہ کاجول نے گوشت سے بنی ڈش کھانے کی ویڈیو انسٹاگرام سے ہٹا دی ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ  میں کہا کہ دوستوں کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر گائے کے گوشت کی بجائے بھینس کے گوشت  سے بنی ڈش موجود تھی جس کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے جب کہ میں وضاحت کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ یہ ایک مذہبی اور حساس معاملہ ہے  جس میں دل آزاری کا کوئی مقصد نہیں تھا۔دوسری جانب کاجول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ بعض افراد نے کاجول کو گائے کا گوشت کھانے پر انتہا پسندوں کی جانب سے خاموشی پر بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔واضح رہیکہ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شب میں اب تک کئی مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…