بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

فلم باہو بلی2 نے بھارتی سب بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کی فلموں سے بھی مہنگی اور بڑی فلم باہو بلی 2 نے ریلیز کے پہلے ہی دن پورے بھارت سے 100 کروڑ کما کر سب کوحیران کردیا۔ڈھائی سو کروڑ کی لاگت سے بننے والی تیلگو فلم کے صرف ہندی ڈب ورژن نے 35کروڑ سے زیادہ کمائی کی، تیلگو ورڑن نے 45 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ٗکوئی بھارتی فلم آج تک پہلے دن کروڑوں کی ففٹی بھی مکمل نہیںکر پائی تھی تاہم دو شہزادوں کی

جنگ کی کہانی نے پہلے ہی دن سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔پوری دنیامیں باہو بلی کا پہلا حصہ دیکھنے والوں کو شدت سے انتظار تھا کہ ’کٹپا‘ نے باہو بلی کو کیو ں مارا تھا؟ اب یہ جواب سب کے سامنے آچکا ہے۔پربھاس، رانا دوگبتی، تمنا اور انوشکا شیٹھی کے ایکشن اور اسپیشل ایفیکٹس نے باہو بلی کے پہلے حصے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، باہو بلی ٹو بالی وڈ کی پہلی فلم ہوگی جو دنیا بھر میں ہزار کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرے گی۔اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کامیا ب بالی وڈ فلم عامر خان کی ’ دنگل‘ ہے جس نے دنیا بھر سے 780 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…