جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

ایسی فلم جس نے ریلیز سے قبل ہی سلمان خان اور عامر بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم باہو بلی کا دوسرا حصہ آئندہ ہفتے ریلیز ہورہا ہے مگر اس کے فلمساز اس سے قبل ہی 500 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد کا بزنس کرچکے ہیں۔یہ فلم تین زبانوں تیلگو، تامل اور ہندی میں ریلیز ہوگی جس کے ہندی ورژن کے ہی حقوق کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشن نے 120 کروڑ روپے میں خریدے ہیں۔اسی طرح تیلگو ورڑن کے حقوق 130 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے

جبکہ تامل ورڑن سے بھی کروڑوں روپے کمائے گئے۔اسی طرح سونی ٹی وی نیٹ ورک نے اس کے ہندی ورژن کے سیٹلائیٹ رائٹس 51 کروڑ روپے میں خریدیں جو کہ کسی بھی دوسری زبان سے ڈب فلم کے حوالے سے ریکارڈ ڈیل ہے۔اس فلم کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ لوگوں کی جانب سے اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر نے بھی بھارت میں یوٹیوب میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلر کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔اس فلم کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سے ہی لوگ دوسرے حصے کے منتظر تھے۔ دی کنکلوزن میں ایک بار پھر جنوبی بھارت کے سپراسٹار پربھاز مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ رانا درگا بتی ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈائریکٹر ایس ایس راجا میولی کی اس فلم کا آغاز پہلے حصے کے اختتامی حصے سے ہوگا۔مختلف ماہرین کے خیال میں یہ پہلی بھارتی فلم ہوسکتی ہے جو دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…