جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

الفا براوو چارلی سے شہرت پانے والی شہناز آج کل کس حال میں ہیں 

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’الفا، براوو، چارلی ‘‘سے شہرت پانے والی شہنازخواجہ کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ سیریل’’الفا، براوو، چارلی‘‘سے شہرت پانے والی شہناز خواجہ کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ شہناز خواجہ نے آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بننے

والے ڈرامہ سیریل الفا ، براوو، چارلی جو کہ شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بنا تھا سے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی، 90کی دہائی میں آن ائیر آنے والے اس ڈرامے نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے تھے۔پاک فوج کے جوانوں کی زندگی پر بننے والے اس ڈرامہ سیریل میں شہناز واحد ہیروئن کے طور پر سامنے آئی تھیں ۔ ’’الفا، براوو، چارلی میں براڈ مائنڈڈ مگر پاکستانی روایات اور اقدار کی پابند لڑکی کا کردار نبھانے پر شہناز کو خوب سراہا گیا تھااور کئی لوگ ان کے دیوانے ہو کر ان پر دل بھی ہار بیٹھے تھے۔ ڈرامہ سیریل کے بعد شہناز خواجہ کی شادی اور بعد ازاں امریکہ میں مستقل رہائش کی خبروں نے ان کے مداحوں کو شدید مایوس کیا تھا مگر اب شہناز خواجہ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تازہ تصاویر نے ہلچل مچا دی ہے جس میں وہ بالکل ایک الگ ہی روپ میں نظر آرہی ہیں۔متعدد مرتبہ پلاسٹک سرجری کے عمل سے گزرنے کے بعد شہناز خواجہ کا چہرہ بالکل ہی تبدیل ہو گیا ہے اور ان کے پہناوے بھی ان کے نظریات اور سوچ میں تبدیلی کا واضح اشارہ دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے اس نئے روپ میں سامنے آنے پر جہاں مایوسی کا اظہار کر رہی ہے وہیں کئی صارفین اس کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔ کچھ نیوز ویب سائٹس کے مطابق شہناز خواجہ امریکہ کی ایک سیکریٹ سوسائٹی میں شریک ہو گئیں ہو گئی ہیں جس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ ان کا بازو بند سانپ کی مخصوص شکل کا ہے جسے وہ ہمیشہ پہنے رکھتی ہیں تاہم اس حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں ۔

shahnaz-khawja-3

shehnaz-768x770



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…