ممبئی (این این آئی)ہندوستان میں ہر سال 2 ہزار سے زائد فلمیں 10 مختلف زبانوں میں پروڈیوس کی جاتی ہیں اور اب بہت جلد ایک ایسی ہندوستانی فلم بنانے کا ارادہ کیا جارہا ہے جو اب تک کی سب سے مہنگی ترین فلم ہوگی۔اس فلم کا نام ’’مہابھارتا‘‘ ہے، جس کی کہانی سنسکرت پر مبنی ہوگی، یہ اب تک کی سب سے زیادہ مہنگی ہندوستانی فلم قرار دی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بی ار شیٹی اس فلم
کی پروڈکشن کے لیے 150 ملین ڈالر یعنی 15 ارب 72 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کا بجٹ ہندوستان کی اب تک کی سب سے مہنگی ترین فلم’ ’بہوبلی‘‘ سے 5 گنا زیادہ ہوگا۔خیال رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بہو بلی‘ دنیا بھر میں کامیاب ہوئی تھی۔فلم’ ’مہابھارتا‘‘ ایک سے زائد ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ چند غیر ملکی زبانوں میں بھی بنائی جائے گی۔اس فلم میں ہندوستان کے کامیاب اداکاروں کے ساتھ ساتھ عالمی سنیما سے بھی فنکار شامل کیے جائیں گے، فلم کی پہنچ 3 بلین افراد تک ہوگی، جو کہ دنیا بھر کی ا?بادی سے بس کچھ ہی کم ہے۔اس فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع ہوگی جسے 2020 تک ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ فلم دو حصوں میں ریلیز ہوگی۔