بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری مداح اب ان سے کیسے رابطہ کر سکیں گے ؟

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی۔ اب اسٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔شاہ رخ خان مداحوں سے براہ ارست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے،جس کے ذریعے مداح اسٹار کی روزمرہ

کی سرگرمیوں، فلموں کے پروجیکٹس سے آگاہ رہیں گے۔ اسٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔یہ اپلیکشن تیار ہوچکی ہے بس ٹیم اس کی فائن ٹیوننگ میں مصروف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اسے استعمال کررہے ہیں اور صارف کیتجربے کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ فیڈ بیک دے رہے ہیں،اور اداکار اس کے خصوصی لانچ کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کریں گے،ممکنہ تاریخ 22 اپریل ہوسکتی ہے۔سبسکرپشن اور اشتہارات کے ذریعے اپلیکشن کو آمدنی ہوگی اور مداح متعدد مقابلوں کے ذریعے انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…