ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’امریکی شو‘‘کل سے پاکستان میں ٹیلی ویژن پر پیش ہوگا،تفصیلات جاری

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وائس آف امریکہ کی اردو سروس کل 17اپریل سے ٹیلی ویژن پر شروع ہو گی،نیا میگزین شو ’’ ویو 360‘‘ دکھانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،پاکستانی ناظرین کیلئے روزانہ قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں غیر جانبدرانہ خبریں اور تجزئیے آج نیوز پر پیش کئے جائیں گے ، وائس آف امریکہ کے سربراہ امینڈا بینیٹ نے اس حوالہ سے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا ٹیلی ویژن

پروگرام امریکہ اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہتر رابطے استوار کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ وائس آف امریکہ کے میگزین شو ویو 360کے ذریعے عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو چھونا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ انسانی اقدار ، امنگیں اور مسائل ایک جیسے ہیں ، وی او اے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ویو 360میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی توقعات ، خواب ، چیلنج اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، نوجوانوں ، خواتین ، تعلیم، صحت ، بزنس، سائنس، ٹیکنالوجی اور تفریح کے عنوانات پر مبنی دلچسپ پروگرام بھی اس میگزین شو کا حصہ ہونگے ایک پریس ریلیز کے مطابق ویو 360میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی توقعات ، خواب ، چیلنج اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، نوجوانوں ، ٹیکنالوجی اور تفریح کے عنوانات پر مبنی دلچسپ پروگرام بھی اس میگزین شو کا حصہ ہونگے ، 25منٹس کے دورانئے کا یہ نیوز میگزین شو ہفتے کے پانچ دن آج نیوز پر پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30پر پیش کیا جائے گا جبکہ اسے وائس آف امریکہ کی اردو ویب سائٹ پر سٹریم کیا جائے گا، ٹیلی ویژن کے علاوہ ’’ وی او اے اردو‘‘روزانہ پانچ گھنٹے کی ریڈیو نشریات بھی پیش کرتا ہے جبکہ وی او اے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صفحات پاکستان اور دنیا بھر میں تقریباً 19لاکھ ’’ یونیک وزیٹرز ‘‘ تک پہنچتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…