جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکار سید شہنشاہ انتقال کر گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سینئر ریڈیو اور ٹیلی ویژن فنکار سید شہنشاہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔سید شہنشاہ گزشتہ دو دہائیوں سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلہ تھے، ان کی تدفین ان کے گاؤں میں کی گئی، سید شہنشاہ کے جنازے میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی۔تنگی کے گاؤں ڈھاکی میراباد میں 1949 کو پیدا ہونے والے سید شہنشاہ کو ہمیشہ سے اداکار بننے کا شوق تھا۔پشاور یونیورسٹی سے پشتو ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے 1974 میں اپنے پہلے پشتو پلے سے اداکاری کا آغاز کیا،

ان کے مقبول ڈراموں میں سحر،تاشا جولائی،لمبے،سوال،دا منزل پا لور اورکاغے لارے وغیرہ شامل ہیں۔ریڈیو پاکستان پشاور کے شاعر اور علاقائی ہدایت کار لئیقزادہ لئیق کے مطابق سید شہنشاہ نے اپنے کیریئر میں 200 کے قریب ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ان کے مطابق سید شہنشاہ زیادہ تر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرتے تھے، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…