اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار کی پاکستانی فنکاروں کے خلاف متعصبانہ اور تنگ دل پالیسیوںکا اثر بھارتی فلم انڈسٹری پر بھی پڑنے لگا۔معروف پاکستانی اداکار فواد خان کوبھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے آئوٹ کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق
متعصب بھارتی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری بھی پاکستانی اداکاروں کے تعصب میں رنگ گئی ۔ معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارتی فلم دھڑکن 2کی کاسٹ سے آئوٹ کر دیا گیا۔ فواد خان کواس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔ یاد رہے کہ فلم دھڑکن کے پہلے سیکوئیل سنیل شیٹھی نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جن کی جگہ اس فلم کے دوسرے سیکوئیل کیلئے فواد خان کو کاسٹ کیا گیا تھا جبکہ ہیرون شلپا شیٹھی کی جگہ شردہا کپور نے بطور ہیروئن فواد خان کے ساتھ کردار نبھانا تھا۔بالی ووڈ سے آنے والی خبر کے مطابق فواد خان کی جگہ اب نئے ماڈل اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت نے پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بیدخل کردیا تھا جب کہ بھارتی فلم رئیس سے مائرہ خان کے چند سین کوکاٹ کر ان کی فلم میں پوزیشن کو غیر اہم بنانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت نے پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بیدخل کردیا تھا جب کہ بھارتی فلم رئیس سے مائرہ خان کے چند سین کوکاٹ کر ان کی فلم میں پوزیشن کو غیر اہم بنانے کی بھی کوشش کی گئی تھی