جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

روینا ٹنڈن نے راحت فتح علی خان کی جگہ لے لی

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بالی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن کی فلم ماتر کی ایک میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونے کی رپورٹس سامنے آئیں تھی تاہم اب فلم کے پروڈیوسرز نے واضح کردیا ہے کہ راحت فتح علی خان اس گانے کا حصہ نہیں بنیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر انجم رضوی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر ہم راحت فتح علی خان کو گانے میں شامل کر پاتے لیکن بدقسمتی سے اس موقع

پر یہ نہیں ہوسکتا۔فلم ساز اس میوزک ویڈیو میں راحت فتح علی خان کی جگہ روینا ٹنڈن کے فلم میں کیے گئے ایک سین کو ہی پیش کریں گے تاہم فلم ماتر کے ٹریلر لانچ پر اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فن اور ثقافت پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فن، ثقافت اور موسیقی کی کوئی حدود نہیں ہوتی ٗموسیقی کی کوئی دیوار نہیں اس کو کنٹرول کرنا بھی مشکل ہے۔دوسری جانب میوزک کمپوزر ویپن پٹوا نے اکشرا حسن کی جلد ریلیز ہونے والی فلم لالی کی شادی میں لڈو دیوانے میں گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے کو شامل کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جبکہ فلم ساز اس گانے کو تنازعات سے بچنے کیلئے ہٹانے کا ارادہ کررہے تھے۔ویپن کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگا کہ راحت فتح علی خان کی آواز کو فلم سے ہٹانا غلط ہوگا ٗمیں نے فلم سازوں کو کسی طرح منا لیا کہ ہم ان کا گانا ہی فلم میں رکھیں ٗتنازعات اس وقت پیدا ہوسکتے تھے اگر ہم اْڑی حملے کے بعد اس گانے کو ریکارڈ کرتے۔بالی وڈ کی ایک اور فلم بیگم جان میں راحت فتح علی خان کے گانے کو شامل کیا گیا، جنہوں نے بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ مل کر آزادیاں نامی گانا گایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…