اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فاسٹ اینڈ دی فیورس کی نویں اور دسویں فلم بنائی جائیگی

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی) ہالی ووڈ کے مشہور فلمی سلسلے ’’فاسٹ اینڈ دی فیورس‘‘ کی نویں اور دسویں فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ۔اس بات کا اعلان یونیورسل پکچرز کے اس فلمی سلسلے یا فرنچائز کی مرکزی اور اہم اداکار وین ڈیزل نے سالانہ کامک کون پریزنٹیشن کی تقریب کے دوران آٹویں فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘ (فاسٹ ایٹ) کو لانچ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘جو اس ماہ کی 12تاریخ کو

برطانیہ اور 14تاریخ کو شمالی امریکا اور باقی دنیا میں ریلیز ہونے جا رہی ہے میں چند نئے کردار متعارف کرائے جائیں گے۔وین ڈیزل نے کہاکہ فلم میں اداکار پال والکر کی یاد ایک بار پھر تازہ کی جائیگی اور پال والکر کا ورثہ ہمیشہ ہماری شوٹنگ کے ہر فریم کا حصہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’فاسٹ اینڈ دی فیورس‘‘ کی نویں فلم 19اپریل 2019 اور دسویں فلم 2 اپریل 2021میں ریلیز کی جائے گی۔فاسٹ ایٹ کی کاسٹ میں اس مرتبہ چارلیزے تھیرون بھی شامل ہیں۔ مستقل کاسٹ میں ڈیوین جوہانسن، وین ڈیزل، جیسن سٹیتھم، مچل روڈریگز اور سکاٹ ایسٹ وڈ شامل ہیں۔وین ڈیزل اس فلم میں ایک حسین عورت (چارلیزے تھیرون) کی جھوٹی محبت کے چکر میں آکر جرائم کی دنیا میں آجاتا ہے اور اپنے قریبی دوستوں کو دھوکا دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…