جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان نے ماموں ہونے کا حق ادا کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالدیپ(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے بھانجے آہل کی پہلی سالگرہ میں شرکت کے لیے 22 گھنٹے کا ہوائی سفر کرکے آسٹریا سے مالدیپ پہنچے۔سلمان خان بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں اور فلم نگری میں بھی کئی چائلڈ ایکٹرز کو متعارف کراچکے ہیں جب کہ سلو میاں اپنے بھتیجوں اور

بھانجوں سے بھی خوب محبت کرتے ہیں اور یہاں تک کہ بھانجے آہل کومشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ کے سیٹ پر بھی لے آئے تھے لیکن اب انہیں بھانجے کی محبت نے گھنٹوں کے سفر پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے لیے آسٹریا میں موجود تھے جہاں وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد بھانجے کی سالگرہ کے لیے 22 گھنٹے کا طویل فضائی سفر کرکے مالدیپ پہنچے اور آہل کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوئے۔ سلو میاں کی بہن ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب مالدیپ کے جزیرے میں ہوئی جس میں پوری خان فیملی کے علاوہ سلمان کی قریبی دوست لولیا وینترنے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کی ہدایتکاری کے فرائض علی عباس ظفرسر انجام دے رہے ہیں اور فلم میں سلمان خان  اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…