جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

یہ ہوتے ہیں اقدار ، کسی مشہور اداکار نے پگڑی کی خاطر کروڑوں کی فلم ٹھکرا دی

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)حال میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’’پھلوری‘‘ میں انوشکا شرما کے ساتھ اپنی اداکاری کا جوہر دکھانے والے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ وہ فلم چھوڑ سکتے ہیں لیکن پگڑی نہیں۔دلجیت دوسانجھ نے فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا۔ اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔دلجیت نے بتایا کہ ایک بار ایک فلمساڑ نے انہیں کہا تھا کہ پگڑی والے آرٹسٹ کامیاب

نہیں ہوتے۔دلجیت نے کہاہے کہ میری پہلی فلم بری طرح ناکام رہی تو فلمساز نے کہا کہ بیٹا پگڑی والے اداکار نہیں چلتے۔ تجھے لوگ پسند نہیں کریں گے۔ میں نے سوچا اگر ایسا ہے تو کوئی بات نہیں، میں فلم نہیں کروں گا۔ لیکن پھر جب میری دوسری فلم آئی تو وہ زبردست ہٹ ہوئی، اور اس طرح فلمساز کی بات غلط ثابت ہوگئی۔دلجیت نے کہاکہ جب پہلی جنگ عظیم ہوئی تھی اس وقت بھی کچھ سردار فوجیوں کہا گیا تھا کہ توپ چلانے کے لیے آپ کو پگڑی اتارنی پڑے گی، تو انھوں نے کہا تھا کہ جان دیں گے لیکن پگڑی نہیں اتاریں گے۔ میں ایک رول کے لیے خود کو نہیں بدلوں گا۔ کام ملے نہ ملے، فلموں کے لیے پگڑی پہننا نہیں چھوڑ سکتا۔اب تک وہ ’لاین آف پنجاب‘، ’جنھیں میرا دل لٹا‘ اور ’جٹ اینڈ جولیٹ‘ جیسی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔دلجیت گلوکار بھی ہیں۔ یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ بھی یہ بہت سے گیت گا چکے ہیں۔ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘کے گیت ’’اک کڑی‘‘ کو دلجیت نے ہی آواز دی ہے۔’’پٹیالہ پیگ‘‘ اور’’پنگا‘‘ ان وہ گیت ہیں جو بہت مقبول ہوئے ہیں۔انوشکا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے بہت اچھا رہا۔ وہ کہتے ہیں: انوشکا ایک شاندار اداکارہ ہیں۔ میں بھی ایک پروڈکشن کمپنی کھولنا چاہتا ہوں، لیکن وہ تو ابھی سے فلم ساز بن گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…