اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی معروف گلوکارہ نے عرب امارات میں دھوم مچادی ، بڑا اعزاز اپنے کر لیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے اپنی شاندار گائیکی کی بدولت متحدہ عرب امارات میں دھوم مچاکر رکھ دی۔سونیا مجید نغمہ نگاری کے علاوہ موسیقاری میںبھی کمال مہارت رکھتی ہیں۔شاندار گلوکاری پرلاہور سے تعلق رکھنے والی اس گلوکارہ کو’’ فلاور گرل‘‘ کا خطاب ملا۔بے شمار گیتوں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگا کر سونیا مجید نے میوزک انڈسٹری میں بہت تیزی سے اپنا مقام بنایا۔سونیا مجید کی شناخت اگرچہ

خود اس کی لوچ دار آواز ہے جوپوپ موسیقی، فوک اور میلوڈی نغمات کی بہترین ادائیگی میںاُن کی مدد دیتی ہے مگر ساتھ ہی نغمہ نگار اور میوزک ترتیب دینے کا سہرا بھی اُن کو جاتا ہے۔ انہوں نے کئی نغمات کی دھن اور شاعری خود ترتیب دی ہے ۔یواے ای کی میوزک انڈسٹری میں سونیا مجید کی مدھر آواز کی بدولت انہیں’’ امن کی آواز‘‘ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا یہی وجہ ہے کہ آج اُن کی آواز کا جادو بالی ووڈ میں سر چڑھ کر بولنے لگاہے۔میوزک انڈسٹری کے ذریعے انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی فعال کردار ادا کیا ۔بہترین گلوکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی سونیا مجید نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بالی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنالی اور بہت جلد سونیا کی خوبصورت آواز بھارتی فلموں میں گونجنے والی ہے جبکہ دنیائے موسیقی کی نامور شخصیت ارمان ملک کے ساتھ کنسرٹ میں بھی وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…