اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مارچ کا مہینہ فنکاروں پر بجلی بن کر گرا، کونسے تین معروف جوڑیوں کا معاملہ طلاق تک پہنچا؟

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سال 2017ء کا مارچ کا مہینہ فنکاروں پر بجلی بن کر گرا، تین فنکار جوڑیوں کا معاملہ طلاق تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مارچ کے مہینے میں اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد خٹک کے درمیان بعض گھریلو امور پر تنازعہ ہو گیا اور بات خلع تک جا پہنچی تاہم بعد میں مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک کروا کے صلح کروائی ۔ اس کے بعد اداکارہ جاناں ملک اور انکے شوہر نعمان جاوید

کے شادی کے تین ماہ کے بعد ہی تعلقات اس قدر خراب ہوئے کہ نوبت خلع تک پہنچ گئی اور اب اداکارہ نور اور انکے شوہر ولی حامد کے درمیان بھی کچھ امور پر شدید اختلافات ہوئے جس پر اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ اس سے قبل گلوکار نعمان جاوید کی گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی ہوئی تھی جس کا انجام طلاق کی صورت میں نکلا جبکہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان اختلافات بھی آخری اسٹیج تک جا پہنچے اور احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو مبینہ طور پر ایک طلاق بھی دیدی تھی تاہم مشترکہ دوستوں کی کاوش کے بعد ان میں صلح ہو گئی تاہم بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ابھی بھی حمیرا ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان تعلقات مثالی نہیں ۔ اس حوالے سے شوبز سے تعلق رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ شوبزکی شادیاں بہت کم کامیاب ہوتی ہیں ، اداکارہ نور چار شادیاں کر چکی ہیں جبکہ فریحہ پرویز نے بھی دو سے زیادہ شادیاں کیں ۔ شوبز میں جو بھی فنکار آپس میں شادیاں کریں ان کو ایک دوسرے کے کام کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے ایک اچھی انڈر سٹنڈنگ پیدا کرنی چاہیے اور جب تک ایک دوسرے پر اعتماد پیدا نہیں ہو گا اس وقت تک شک کی جڑیں شادی شدہ زندگی کو کبھی تن آور درخت نہیں بننے دیں گی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…