اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مشہور بھارتی اداکار گوونداکتنے لاکھ کی ٹیکس چور نکلے؟عدالت نے حکم جاری کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی فلموں کے مشہور اداکار گووندا بھی ٹیکس چور نکلے ،گذشتہ 3سالوں میں 5کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے والے گووندا نے ایک پائی بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی ٗمحکمہ انکم ٹیکس نے60لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پر کارروائی شروع کر دی ،ٹیکس کی رقم زیادہ ہے اتنے زیادہ پیسے سرکاری خزانے

میں جمع نہیں کرا سکتا ٗگووندا کی دہائی ٗبھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق انڈین فلموں کے مشہور اداکار گووندا کے برے دن شروع ہو گئے ،سروس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 60لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پر کارروائی شروع کر دی ٗگووندا نے گذشتہ تین سالوں میں مختلف ٹی وی شوز ،اشتہاراتاور فلموں میں کام کر کے 5کروڑ روپے سے زیادہ رقم کمائی ،وہ مختلف اداروں سے سروس ٹیکس کی رقم وصول تو کرتے رہے تاہم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے خود ہڑپ کر گئے ۔سروس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس وصولی کے لئے 2ہفتے قبل گووندا کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور اپنا موقف بیان کرنے کے لئے انہیں 3خط بھی لکھے مگر گووندا نے ان تینوں خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا ۔گذشتہ جمعہ کے روز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے گووندا کے خلاف سمن ٹیکس چوری کے جرم میں سمن جاری کئے تھے اور ایک ٹیم ان کے گھر بھی گئی لیکن گووندا گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے

سرکاری ٹیم سے مل نہیں سکے تھے،ٹیکس سروس ڈیپا رٹمنٹ نے گووندا کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر وہ قانونی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر سرکاری خزانے میں انکم ٹیکس کی مد میں 60لاکھ روپے فوری جمع کرا دیں۔دوسری طرف انڈیا ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ

گووندا نے ٹیکس حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ سرکاری خزانے میں پیسے جمع کرانے کے لئے تیار ہیں لیکن اتنی بڑی رقم جمع نہیں کرا سکتے اسے کم کیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…