اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

’’ادکارہ میرا کا دماغ آسمان کو چھونے لگا‘‘

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا نے صوبائی حکومت سے دو لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے اور ایک کروڑ روپے کے فنڈز کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی بھی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ اس حوالے سے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میں 1995ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کے باعث پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت 52ایوارڈز حاصل

کیے ۔ میں نے ساری زندگی پاکیزگی اور شرم و حیاء کے ساتھ کام کیا ،ہمیشہ اس کی پابند رہی ہوں اور باقاعدہ سے پانچ وقت کی نماز بھی ادا کرتی ہوں ۔ جبکہ اس کے ساتھ بالی ووڈ کا راستہ کھولنے کا اعزاز بھی میرے حصے میں آیا جس کے بعد پاکستان کے دیگر فنکاروں نے بھی بھارت میں کام کیا اور میں پاک بھارت کی پیس ایمبسڈر بھی ہوں ، زیبا بیگم اور شبنم میری آئیڈیل اداکارہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سچ بولا ہے اور سچ ہی بولوں گی چاہے اس کے لئے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے سٹوڈیو ویران ہو چکے ہیں جبکہ کراچی میں بننے والی فلمیں ایک طرح ڈرامے کی شکل ہیں ۔ میں ذاتی پروڈکشن کا ارادہ رکھتی ہوں اور اس سلسلے میں اپنی ایک کمپنی بھی رجسٹرڈ کروا چکی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ لاہور میرا اپنا شہر ہے اس کے علاوہ میرا کہیں اور دل نہیں لگتا ، دبئی جاتی ہوں تو اپنی بہن کے ہاں قیام کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لئے مجھے سیالکوٹ کے قریب جگہ دینے کا وعدہ کیا گیا مگر وہ بھی پورا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی شرم و حیاء کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ، میرے خلاف بڑے سکینڈل بنائے گئے مگر وہ سب جھوٹے تھے ، آج بھی پاکستان کی سب سے زیادہ شہرت رکھنے والی اداکارہ ہوں اور صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔ ٹی وی کام کرنا نہیں چاہتی ، صرف بڑی سکرین تک محدود رہنا چاہتی ہوں ۔

میرا نے کہا کہ میں نے 22سال فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ،اب میرے مالی حالات اس قدر ابتر ہو چکے ہیں کہ میرا بینک اکائونٹ خالی ہو چکا ہے اور مجھے اپنے ملازموں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنی گاڑی کو فروخت کرنا پڑا ۔ میری خدمات کے اعتراف میں صوبائی حکومت کو میرے لیے دو لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنا چاہیے اور ایک کروڑ روپے کا

 

فنڈ بھی مجھے دیا جائے تاکہ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کر سکوں اور انٹرنیشنل لیول پر فلم کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر سکوں ۔ میری طرح اور بھی بہت سی اداکارائیں سفید پوشی کی زندگی بسر کر رہی ہیں ۔ اس حوالے سے میں خادم اعلیٰ پنجاب سے ملنے کی خواہشمند ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ملاقات کے لئے مجھے ضرور وقت دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…