اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی اس تصویر کا دوسرا رخ مداح دیکھ کر دنگ رہ گئے ، آپ کو بھی دیکھ کر یقین نہیں آئے گا

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔شاہ رخ خان نے فنی کیرئیر کا آغاز1992 میں فلم ’’دیوانہ‘‘ سے کیا لیکن شہرت انہوں نے ’’بازی گر‘‘ سے حاصل کی اور خود کو باکس آفس پر بالی ووڈ کا کنگ ثابت کیا۔51 سالہ شاہ رخ خان کو فلم نگری میں 25 سال کا عرصہ ہوگیا ہے اوراب بھی فلموں میں مرکزی کردار کرتے اور جوان نظر

آتے ہیں لیکن کنگ خان کی نئی تصاویر میں ان کے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔شاہ رخ خان اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی تقریب میں جب پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے ان کی وہ تصاویر محفوظ کرلیں جب ان کے چہرے پر کسی قسم کا کوئی میک نہیں تھا اور اداکار کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں تھے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ کی داڑھی میں بھی سفیدی واضح طور پر جھلک رہی ہے۔کنگ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں نے ان کی بدلی شخصیت پر بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ کنگ خان فلم ’’دی رنگ‘‘ میں انوشکا شرما سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

16-3-1712

news-1489732995-1131_large

 

king-khan-3-1489673444

king-khan-1-1489673435-300x225

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…