جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

میری جائیداد کیسے تقسیم ہوگی؟ امیتابھ بچن نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر داد دینگے

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا شمار اپنے دور کے کامیاب اداکاروں میں تو کیا ہی جاتا ہے، تاہم وہ سماجی کاموں میں بھی کافی آگے آگے نظر آتے ہیں۔اسی حوالے سے اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صنفی مساوات کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا۔74 سالہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس میں وہ ایک پلے کارڈ پکڑے نظر آئے۔پلے کارڈ پر تحریر

ہے موت کے بعد میری جائیداد میرے بیٹے اور بیٹی میں برابر تقسیم کی جائے گی۔امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی بولی وڈ کے مشہور اداکار ہیں، جبکہ ان کی بیٹی شویتا بچن نندا پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن بااختیار خواتین اور ان کے حقوق کے لیے بھی کافی سرگرم رہتے ہیں، ان کی گزشتہ سال ریلیز فلم’’پنک‘‘ بھی اسی موضوع پر مبنی تھی۔انہوں نے گزشتہ سال اپنی پوتی نیویا اور نواسی آرادھیا کے نام ایک خط بھی شائع کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا ‘میری پیاری نیویا اور آرداھیا، آپ دونوں کے نازک کندھوں پر نہایت بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے۔ آرادھیا، آپ کے کندھے پر آپ کے پر دادا ڈاکٹر ہری وانش رائے بچن اور نیویا آپ کے کندھے پر آپ کے پر دادا شری ایچ پی نندا کی قیمتی میراث سنبھالنے کی ذمہ داری ہے۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو امیتابھ بچن اس وقت اپنی فلم’’سرکار 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا۔فلم’’سرکار 3‘‘ رواں برس 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…