جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

نواز الدین نے سلمان خان کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن اب نواز الدین کے سلو میاں کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلے نے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے

 

مطابق نواز الدین صدیقی کو سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں اہم کردار کی پیش کش کی گئی تھی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ انہوں نے اپنی فلمی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔نواز الدین کے انکار کے باوجود ہدایتکارعلی عباس ظفر ان کے لیے فلم کا شیڈول بھی تبدیل کرنے کو تیار ہیں لیکن اداکار کسی صورت فلم میں کام کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار پرپوری فلم نگری حیران ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ 2 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’کک‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ شامل ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…