بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’دنگل‘‘ میں لازوال کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم کی پاکستان سے والہانہ محبت

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کی والدہ زرقہ وسیم کی فیس بک پر پاکستان سے والہانہ محبت کی پوسٹ نے انتہا پسند ہندوؤں کو آگ بگولہ کردیا۔بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ وادی سے ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا

ہے جب کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھی بھارتی وزیر کھیل کی جانب سے ننھی اداکارہ پرطنز کیا گیا تھا لیکن اب اداکارہ کی والدہ کی پاکستان سے محبت کو جرم بنا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم کی والدہ زرقہ وسیم نے 3 سال قبل فیس بک پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں ’’دل دل پاکستان‘‘ کے نوٹ کے ساتھ ’’پرسکون رہتے ہوئے بھارت کو ہرا دو‘‘ کی پوسٹ کی تھی جب کہ دوسری پوسٹ میں سبز ہلالی پرچم کی نسبت سے خود کو سبزخون قرار دیا ہے۔دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ننھی اداکارہ کو والدہ کی فیس بک پوسٹ کی بنیاد بنا کرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں بھارت سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ بعض افراد نے عامر خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے لیکن اب تک زائرہ وسیم یا ان کے خاندان نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا جس نے انتہا پسندوں کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…