جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اجے دیوگن اور سلمان خان کی دوستی ٹوٹ گئی۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور سلمان خان کی گہری دوستی میں ہدایت کار کرن جوہر کے باعث دراڑ آگئی۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم نگری میں کئی اداکاروں کے ساتھ دوستی ہے لیکن چند ایک ہی اداکار ایسے ہیں جن کے ساتھ ان کی دوستی مضبوط ہے جس میں اجے دیوگن ، گوندا اور شاہ رخ خان شامل ہیں تاہم اب اجے اورسلو میاں کی دوستی میں دراڑ آنے لگی ہے۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اپنے قریبی دوست سلمان خان سے ناراض ہوگئے ہیں اور دونوں اداکاروں میں ناراضگی کی وجہ سلو میاں کی کرن جوہر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کو قرار دیا گیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان نے کرن جوہر کی ہدایت کاری میں’’ سارا گڑھی جنگ ‘‘ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں مرکزی کردار اکشے کمارادا کریں گے لیکن فلم کی کہانی نے اجے اور سلو میاں میں ناراضگی پیدا کردی ہے اور انہوں نے مشترکہ دوست کے ذریعے سلو میاں سے اس موضوع پر فلم نہ بنانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

اجے دیوگن نے جذباتی انداز میں سلمان خان سے شکایت کی کہ 2 سال سے میری ٹیم اسی کہانی پرکام کررہی ہے جس کاعلم ہونے کے باوجود فلم بنانے کے اعلان نے انہیں مایوس کردیا ہے تاہم سلو میاں کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ سلو میاں اپنے پرانے دوست کی خفگی دور کرتے ہیں یا فلم بنانے کے اعلان پر عمل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اجے دیوگن اور سلمان خان فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ اور ’’ لندن ڈریمز‘‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…