کراچی(این این آئی) عاطف اسلم اور عابدہ پروین کا کنسرٹ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انتہائی بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ڈیفنس میں واقع معین خان اکیڈمی میں عاطف اسلم، عابدہ پروین اورعاصم اظہر کا کنسرٹ ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ انتظامات کے باعث کنسرٹ تاخیرسے شروع ہوا اور بدمزگی کا شکار ہوگیا۔ کنسرٹ کا آغاز عاصم اظہر کی گائیکی سے ہوا جس میں بدنظمی کے باعث پرفارمنس بیچ میں روک دی گئی۔کنسرٹ میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والے احمد گوڈل نے بتایا کہ ہجوم بے قابو ہوکر بدتمیزی کررہا تھا اور سیکیورٹی نام و نشان کی نہیں تھی
عابدہ پروین نے سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظام اور بے قابو ہجوم کو دیکھتے ہوئے پرفارم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد انہوں نے پرفارم کیا جب کہ ان کی پرفارمنس کے دوران بھی بدتمیزی جاری رہی۔عاطف اسلم اسٹیج پر آئے جس پر شرکا ء نے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، عاطف نے’’وہ لمحے‘‘، ’’عادت‘‘، ’’تاجدار حرم‘‘ کے علاوہ اپنے مشہور گیت گائے تاہم اس دوران بھی بدتمیزی عروج پر رہی ۔
عابدہ پروین کیساتھ ایسا کیا کام ہو گیا کہ انہوں لائیو پروگرام میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں