اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اوم پوری موت سے قبل کیا کرنے جا رہے تھے؟ دوست کے چونکادینے والے اہم انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈری اداکاراوم پوری کے قریبی دوست نے پولیس کواپنے بیان میں کہا کہ اوم پوری پاکستان کے حق اور بھارتی فوج کے خلاف بیان دینے کے بعد کی صورتحال سے بے حد پریشان تھے جس کے باعث وہ بھارت چھوڑ کرامریکا منتقل ہونا چاہتے تھے۔
اوم پوری کی موت کے بعد سنسی خیزانکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کے قریبی دوست نے پولیس کو اپنے بیان میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر کھلبلی مچادی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کے قریبی دوست نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اوم پوری پاکستان کے حق اور بھارتی فوج کے خلاف بیان دینے کے بعد کی صورتحال پر بے حد پریشان تھے جس کے باعث وہ بھارت چھوڑ کرامریکا منتقل ہونا چاہتے تھے جب کہ بھارت چھوڑنے سے قبل ملک میں اپنی تمام جائیداد فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
اوم پوری کے دوست کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم’’رام بھجن زندہ باد‘‘ کے علاوہ کسی اور فلم کی تشہیر ی مہم چلانے سے بھی منع کردیا تھا جب کہ اوم پوری امریکی ریاست فلوریڈا میں منتقل ہونے کی مکمل تیاری کرلی تھی جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ پراپرٹی کنسلٹنٹ کو ایڈوانس میں رقم بھی ادا کردی تھی اور فلم’’رام بھجن زندہ باد‘‘ کے ہدایتکار خالد قدوائی سے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ بھی کنسلٹنٹ کے اکاؤنٹ میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی اداکار اوم پوری کی موت پر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہیں اور جلد ہی اداکار کی سابقہ اہلیہ نندتا، بیٹے ایشان اور ڈرائیور مشرا کو شامل تفتیش کیا جائے گا جب کہ اداکار کے قریبی دوستوں سے بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لیجنڈری اداکار اوم پوری اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…