پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ریتک روشن نے سب پر بازی مار لی ، بڑے بڑے پیچھے رہ گئے بڑا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نہ صرف اپنی ذاتی زندگی میں آنے والے مسائل سے دوچاررہے بلکہ وہ کافی عرصے سے بالی ووڈ میں بھی کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں لیکن وہ سال 2016 میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن رواں سال 2016 کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکا بن گئے ہیں۔
اداکارنے گزشتہ سال 50 کروڑروپے ٹیکس دیا تھا جب کہ رواں سال سب سے زیادہ 80 کروڑروپے ٹیکس ادا کیا۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرعامر خان ہیں جنہوں نے رواں سال 72 کروڑ، تیسرے نمبر پر رنبیر کپور ہیں جنہوں نے 37 کروڑ جب کہ گزشتہ سال رنبیر کی جانب سے 9 کروڑ ٹیکس دیا گیا تھا۔ فہرست میں چوتھے نمبرپر سلمان خان ہیں جنہوں نے 14 کروڑ کا ٹیکس دیا جب کہ گزشتہ سال اداکارنے 10 کروڑ کا ٹیکس دیا تھا۔
دوسری جانب 2015 میں چھائے رہنے والے اکشے کمارپانچویں نمبرپرہیں جنہوں نے رواں سال محض 10 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ چھٹے نمبرپراداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام آتا ہے۔ ہدایت کاروں میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کرن جوہرہیں جنہوں نے 4 کروڑ سے زائد ٹیکس دیا جب کہ امیتابھ بچن، شا ہ رخ خان، ایشوریا رائے اور پریانکا چوپڑا کی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکس کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…