ممبئی ( این این آئی ) بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن سال 2016ء میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن نے گزشتہ سال 50 کروڑروپے ٹیکس دیا تھا ج کہ رواں سال سب سے زیادہ 80 کروڑروپے ٹیکس ادا کیا۔
انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرعامر خان ہیں جنہوں نے رواں سال 72 کروڑ، تیسرے نمبر پر رنبیر کپور ہیں جنہوں نے 37 کروڑ جبکہ گزشتہ سال رنبیر کی جانب سے 9 کروڑ ٹیکس دیا گیا تھا۔ فہرست میں چوتھے نمبرپر سلمان خان ہیں جنہوں نے 14 کروڑ کا ٹیکس دیا جبکہ گزشتہ سال اداکارنے 10 کروڑ کا ٹیکس دیا تھا۔دوسری جانب 2015 میں چھائے رہنے والے اکشے کمارپانچویں نمبرپرہیں جنہوں نے رواں سال محض 10 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ چھٹے نمبرپراداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام آتا ہے۔
ہدایت کاروں میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کرن جوہرہیں جنہوں نے 4 کروڑ سے زائد ٹیکس دیا جبکہ امیتابھ بچن، شا ہ رخ خان، ایشوریا رائے اور پریانکا چوپڑا کی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکس کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔