پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سپرسٹار کی چیخیں رنگ ٹون بن گئیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ٹام کروز بلاشبہ ہولی وڈ کے چند مقبول ترین اسٹارز میں سے ایک ہے مگر ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ زیادہ ہی شہرت دلا دی ہے۔درحقیقت ان کی زیرتکمیل فلم ’’ دی ممی‘‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز ہوا مگر آئی میکس سینماؤں کے لیے اس کے ورڑن میں اسٹوڈیو ایک اہم چیز شامل کرنا بھول گیا اور وہ ہے ساؤنڈ ایفیکٹس۔اس ٹریلر کا بڑا حصہ آڈیو ٹریک سے محروم ہے اور اس میں ٹام کروز اور ان کے ساتھی اداکاروں کی چیخیں اور آہیں ہی سنائی دے رہی ہیں۔یہ چیخیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں بلکہ ایک رنگ ٹون کی شکل میں اختیار کرگئیں۔آئی میکس اور یونیورسل پکچرز کو جب اس غلطی کا احساس ہوا تو اس ویڈیو کو یوٹیوب سے اتار لیا گیا مگر اس وقت تک کچھ افراد اس کی کاپی کرچکے تھے۔یہ چیخیں طیارے کی آواز، دھماکوں اور فائرنگ میں دب جانی تھیں مگر ایک خامی کے نتیجے میں صرف وہی سنائی دے رہی ہیں۔ایک ویڈیو ایڈیٹر نے اس ٹریلر کی باقی ماندہ آوازوں کو بھی ختم کرکے ان چیخوں کو ایک رنگ ٹون کی شکل دی جو کہ ریڈیٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔خیال رہے کہ’’ دی ممی‘‘ اگلے سال جون میں ریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…