منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو ایک ساتھ 2بڑی خوشخبریاں مل گئیں ۔۔ ہر طرف سے مبارکباد

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو ایک ساتھ 2بڑی خوشخبریاں مل گئیں ہیں۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم دنگل کو بھارتی سنسربورڈ نے بغیرکسی کٹ کے لیے نمائش کی اجاز ت دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کو بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ایک فیملی انٹرٹینمٹ فلم قرار دیتے ہے بغیرکسی کٹ کے عالمی نمائش کی اجازت دیدی ہے، بتایا گیاہے کہ فلم ’’دنگل‘‘ 21دسمبر کو امریکا جب کہ 23 دسمبر کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔عامر خان 2 سال بعد ایک بار پھر پردہ اسکرین پر’’دنگل‘‘ کے ذریعے واپس آرہے ہیں اور اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی اتنا بزنس کرلیا جتنا شاہ رخ خان کی فلم ’’فین‘‘ نے بھارت بھر میں کیا تھا۔فلم فین نے بھارت میں لگ بھگ 80 کروڑ روپے کمائے تھے اور فلم دنگل کے سیٹلائٹس رائٹس ہی 75 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔
زی ٹیلیویژن نے 75 کروڑ کے عوض دنگل کے سیٹلائٹ رائٹس خریدے ہیں اور اس طرح عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے جو ان کی فلم دھوم تھری نے 65 کروڑ کے عوض سیٹلائٹ رائٹس کے فروخت نے بنایا تھا۔مگر فلم دنگل کے لیے زی ٹیلیویڑن 55 کروڑ پہلے ادا کرے گی جبکہ باقی 20 کروڑ روپے اس وقت دیئے جائیں گے جب وہ سو کروڑ کلب کا حصہ بن جائے گی۔سیٹلائٹ رائٹس خریدنے والی کمپنی کو یقین ہے کہ عامر خان کی یہ نئی فلم آمدنی کے نئے ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔اس فلم سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم سلمان خان کی ‘سلطان’ ہے جس نے بھارت میں مجموعی طور پر 200 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ماہرین کا خیال ہے کہ فلم دنگل پلے روز 24 کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب رہے گی۔نتیش تیواری کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 23 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے جس کے دیگر ستاروں میں ساکشی تنور، فاطمہ ثناء شیخ اور ثنیہ ملہوترہ شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی آخری فلم 2014 میں’’پی کے‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر آمدنی کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…