بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

”مولا وے“ کی شوٹنگ مکمل ، 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) ایک برے انسان سے اچھا اور محب وطن شہری بننے کا سفر 23 دسمبر کو شروع ہونے جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ فلم ”مولا وے“ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور یہ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ مولا وے حب الوطنی پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی فلم کے ولن ببرک شاہ کے گرد گھومتی ہے جس میں ولن سے ہیرو بننے کا سفر دکھایا گیا ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں تیمور شاہ، ببرک شاہ اور روپ شامل ہیں۔فلم مولا وے کی مرکزی کاسٹ نے فلم کی پروموشن شروع کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے نجی ٹی وی رائل نیوز کے پروگرام ” رائل کیفے“ میں شرکت کی ۔ پروگرام کی میزبان سائرہ صدیقی اور حنا محمود ڈوگر کی فرمائش پر ببرک شاہ نے فلم کے ایک گانے پر پرفارم بھی کیا۔

پروگرام کے پروڈیوسر خرم جہانگیر ڈ ی ڈی بھائی نے بھی خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی اور فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ویک اینڈ کی وجہ سے جمعہ کے روز فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں اور لالی ووڈ فلم ’’ مولا وے‘‘ بھی رواں سال کے سیکنڈ لاسٹ جمعہ کو ریلیز کی جائے گی ۔ دوسری جانب مولا وے کا بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ’’ دنگل‘‘ سے ٹاکرا ہوگا جو اسی روز سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…