جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’مجھے مارو لیکن اپنے کام سے’’ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع، آمنہ شیخ اور ثروت گیلانی نے ویڈیو ریلیز کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)’’مجھے مارو لیکن اپنے کام سے’’ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع، آمنہ شیخ اور ثروت گیلانی نے ویڈیو ریلیز کر دی.تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع، آمنہ شیخ اور ثروت گیلانی نے خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف ایک وڈیو ریلیز کی ہے۔ یہ وڈیو یو این وومن کی مہم ’’بیٹ می‘‘ یعنی مجھے مارو کے تحت خواتین پر تشدد کے خلاف جاری کی ہے۔اس وڈیو میں میشا شفیع، ثروت گیلانی اور آمنہ شیخ کے ساتھ بلند ترین چوٹیوں پر پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ، ساؤتھ ایشین گیمز میں سب سے تیز دوڑ کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نسیم حمید اور کئی مشہور خواتین شامل ہیں۔ویڈیومیں ان خواتین کا پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’’انھیں ماریں، لیکن اپنی آواز سے، اپنے الفاظ سے، اپنے کام سے۔’’بیٹ می‘‘نامی اس مہم کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عورت صرف مار کھانے اور تشدد برداشت کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئی، بلکہ وہ کئی کامیابیاں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…