اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف ترین جوڑی کا افسوسناک انجام ۔۔۔ طلاق کا فیصلہ ہو گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار اربازخان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بالی ووڈ اداکار ارباز خان اورآئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ بھی علیحدہ گھر میں رہائش پذیر تھیں جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی کو آپس میں دوبارہ ایک کرنے کے لیے سلمان خان سمیت متعدد ستاروں نے کوششیں بھی کیں لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر علیحدہ ہونے کافیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد دونوں نے رضامندی کے ساتھ فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے جب کہ دونوں کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد جلد ہی عدالت میں پیشی کا امکان ہے جس کے بعد دونوں کی 18 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…