جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی فنکار فواد خان ، راحت فتح علی خان ، ماورا حسین اور عمران عباس بھارت میں کس کام میں ملوث ہیں؟بھارتی ٹی وی کا دعویٰ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے ایک ہندی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد خان ، راحت فتح علی خان ، ماورا حسین اور عمران عباس نقوی جیسے پاکستانی اداکار بھارت میں سیاہ دھن کے لین دین میں ملوث ہیں۔ ہندی چینل نیوز18کادعویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی وزیراعظم نریندرا مودی نے سیاہ دھن اور بدعنوانی پر قابوپانے کے لیے ملک میں 500اور ایک ہزارروپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کردیئے ہیں۔نیوز18انڈیا کی طرف سے نئی دہلی اور ممبئی میں ایک سٹنگ آپریشن کیاگیاجس کے بعد چینل کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاکہ خفیہ رپورٹرز نے پاکستانی فنکاروں کے ایجنٹس پکڑ لیے جو سیاہ دھن کی شکل میں معاوضہ طلب کیا، یہ معاوضہ شادی کی تقریبات کیلئے تھا، کچھ نے معاوضہ نقدی کی شکل میں مانگا جبکہ کچھ لوگوں نے رقم اپنے بینک ااکاؤنٹس میں دینے کا مطالبہ کیا۔چینل نے دعویٰ کیاہے کہ فواد خان کے منیجر نے دو گھنٹے کے لیے 50لاکھ روپے کامعاوضہ کیا ، اس میں سے 25فیصد سیاہ دھن ہوگا جبکہ بقایارقم فواد خان کے اکاؤنٹمیں جانی تھی۔ اسی طرح شفقت امانت علی اور راحت فتح علی خان نے بالترتیب 35اور65لاکھ روپے مانگے جبکہ گزشتہ کنٹریکٹ کے تحت صرف آٹھ لاکھ روپے معاوضہ تھا ، عمران کے منیجر نے بھی 35لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔پاکستان میں موجود ماوار حسین کے منیجر نے شو کیلئے دوگھنٹوں کے لیے 50لاکھ روپے کا مطالبہ کیاجن میں سے 25لاکھ روپے نقدی اداکرنے کی شرط عائد کی گئی اور بقایارقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونا تھی۔چینل نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ جب سے پاکستانی فنکار پرمٹ کے حصول کے بعد کام کرنے کے لیے بھارت آئے ہیں ، تب سے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔#/s#

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…