ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

معروف کامیڈین نے کسمپرسی کی حالت میں پارلیمنٹ کے باہر خود کشی کی دھمکی دیدی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) ون مین شو کے نامور کامیڈین غفار لہری نے بے روزگاری اور کسمپرسی سے تنگ آکر پنجاب اسمبلی کے سامنے خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے شادی ہالز کا وقت دس بجے رات کرنے کی وجہ سے صوبہ بھرمیں میوزیکل شوز بند ہوگئے ہیں جس کے باعث میرے سمیت کئی گلوکار اور ہزاروں کی تعداد میں سازندے بے روزگار ہوچکے ہیں۔ ہم نے حکومت سے کئی بار درخواست کی ہے کہ شادی اور دیگر ہالز بند کرنے کا وقت رات بارہ بجے تک کر دیا جائے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوئی۔ میں گزشتہ کئی برسوں سے محنت مزدوری کرکے گزارا کر رہا ہوں لیکن اب کچھ عرصہ سے بے روزگار ہوں اور مجھے مالک مکان نے گھر خالی کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور میں بہت مقروض ہوچکا ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے 2015 میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے درخواست جمع کرائی تھی لیکن آج تک اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ میری مالی معاونت کرے اور مجھے مشکلات سے نکلنے میں مدد کرے۔ اگر میری درخواست پر فوری کارروائی نہ کی گئی تو میں پنجاب اسمبلی کے سامنے زندگی کا خاتمہ کرلوں گا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…