پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشکوک شخص گرفتار۔۔۔ وہ کون تھا اور کیا کر رہا تھا ؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹ شاہ( آن لائن )گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے قریب گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلوکارہ عابدہ پروین شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے دوسرے روز کلام پیش کر کے گاڑی کی طرف واپس لوٹیں تو ا177ن کی گاڑی میں مشتبہ شخص موجود تھاجس پر وہ گاڑی سے باہر نکل گئیں اور پولیس سے مدد طلب کی۔گلوکارہ کی جانب سے مدد طلب کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ان کی گاڑی میں موجود شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب مشتبہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ عابدہ پروین اور سیکیورٹی عملے کو اچھی طرح جانتا ہے اور یہ لوگ بھی اسے جانتے ہیں مگر اب پہچان نہیں رہے۔سانحہ شاہ نورانی کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد صوفی بزرگ کے عرس پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے تھے تاہم مشتبہ شخص ان کی گاڑی تک پہنچنے میں نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ اندر بھی بیٹھ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…