جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کس نام پر بنائی جارہی ہے ، بے نظیر کا کردار کون ادا کرے گا؟

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور اب اسے فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہو گئی جب کہ چند روز پہلے فلم کی ٹیم نے اسکریننگ بھی کی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان کوکئی لوگوں نے مشورہ دیا کہ کچھ مناظر دوبارہ شوٹ کیے جائیں لیکن اس بات کا فیصلہ حتمی طور پر نہیں کیا گیا۔یہ فلم پانچ سال سے مکمل ہے لیکن اسے کئی وجوہات کی بنا پرریلیزنہیں کی جا سکا۔ فلم میں عمران خان کا کردار ماڈل عبدالمنان نے اداکیا جب کہ جمائما خان کا کردار سعیدہ امتیاز نے کیا ہے جو آج کی ٹاپ ماڈل ہیں جنہوں نے اسی فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں مہوش ناصر بھی قابل ذکر ہیں جنہوں نے بے نظیر بھٹوکا کردار کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان ان دنوں نمائش کے لیے سینما مالکان سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…