جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاک بھارت کشیدگی کے بائوجود معروف بھارتی اداکارہ پاکستان پہنچ گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی (نیوزایجنسی)پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جہاں پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وہ کراچی پہنچیں، پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کراچی آچکی ہوں جب کہ بھارت سے پروازیں پاکستان آرہی ہیں اس لیے جب راستے کھلے ہیں تو اداکار بھی آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پوجا بھٹ فیشن ویک میں شرکت کریں گی اور فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز معروف فیشن ڈیزائنر کے موسم سرما کے ملبوسات زیب تن کرکے واک کریں گی۔گزشتہ سال کے فیشن پاکستان ویک میں پوجا بھٹ معروف پاکستانی گلوکار علی عظمت کے ساتھ واک کرچکی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مطابق پوجا بھٹ اپنے اس دورے پر ایور ریڈی فلم کے چیف ایگزیکٹیو ستیش آنند سے بھی ملاقات کریں گی جس میں پاک بھارت امن و دوستی پر مبنی فلم پر بھی گفت و شنید کریں گی۔پوجا بھٹ اور ان کے والد معروف بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ پاکستان کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں راہیں ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جہاں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان بازی کی وہیں انہوں نے ہمیشہ کی طرح بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کو اسکول کے بچوں کا مذاق قرار دیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…