بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے‘ پوجابھٹ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بھارت میں انتہاپسندوں کاراج ہے لیکن کچھ افرادایسے بھی ہیں جونتائج کی پرواہ کئے بغیرپاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جمہوریت اورروشن خیال ملک ہونے کاراگ الاپنے والے بھارت نے پاکستانی فنکاروں کو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑدیا۔بھارتی انتہاپسندوں کے ڈر سے زبانوں پرتالے پڑے ہیں۔لیکن وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جوخوف کے اندھیروں میں حق کی شمع روشن کررہے ہیں۔ معروف بالی وڈ اسٹار پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر صاف کہہ ڈال اکہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی کسی صورت بھی قوم پرستی نہیں ،یہ توسیدھی سیدھی زمانہ طالب علمی میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔ہدایت کارہ زویا اختر بھی سمجھتی ہیں کہ فلم اور فلم سازوں کو ٹارگٹ کیا جانا بدقسمتی ہے بالی وڈ ڈائر یکٹر ایان مکر جی کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور فلم کی ریلیز سے متعلق سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اداکار ابھے دیول کہتے ہیں بھارتی سرکار صرف شہرت کیلئے شور مچا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز پر پابندی پراپنی حکومت پربرس پڑے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…