منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پیمرانے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین موادنشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیمرا اتھارٹی کا 120واں اجلاس بدھ کو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ اتھارٹی نے یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے پر کیا جس میں حکومت پاکستان نے اتھارٹی کو مکمل اختیارات تفویض کیے کہ وہ انڈین مواد سے متعلق فیصلہ سازی کرنے میں مکمل با اختیار ہے لہٰذا اتھارٹی نے اپنے فیصلے کے ذریعے 2006ء میں پرویز مشرف حکومت کی جانب سے انڈیا کو دی گئی یکطرفہ رعایت کو منسوخ کر دیا۔ اس پابندی کا اطلاق21اکتوبر2016ء کو سہ پہر3بجے ہو جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوزکا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس جاری کئے معطل کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں 15اکتوبر2016ء رات12بجے کے بعد سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور انڈین مواد کے خلاف جاری مہم کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل دی۔ اتھارٹی ممبران

نے کامیاب مہم پر تمام پیمرا افسران اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور اس کاروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔اتھار ٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، حکومت آزاد کشمیر، پی ٹی اے، ایف بی آر، ایف آئی اے اور پولیس کابھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ محنت کامیاب ہوئی۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زِیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان،سیکریٹری انفارمیشن صباء محسن،چیئرمین ایف بی آرناصر محمدخان،چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ، شاہین حبیب اللہ (ممبر خیبر پختونخوا) نرگس ناصر ( ممبر پنجاب)سرفراز خان جتوئی (ممبر سندھ) نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…