ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے مشہوراداکار شاہ رخ خان نے بھی پاکستان دشمنی کی انتہاءکردی اورپاکستان کےخلاف زہراگلنے لگے ۔ا شاہ رخ خان نے کہاکہ لائن آف کنڑول پربھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک بالکل درست فیصلہ ہے اورانہو ں نے اس معاملے میں بھارتی فوج کی تعریف کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراینے ایک پیغام میں شاہ رخ خان نے بھارتی فوج کاشکریہ اداکیاکہ وہ بھارت کی سرحدوں بہت بہترطریقے سے حفاظت کررہی ہے ۔انہو ں نے بھارتیوں سے اپیل کی کہ وہ سب مل کربھارتی فوج کے جوانوں کی سلامتی کےلئے دعاکریں ۔جبکہ لائن آف کنڑول پرپاکستانی فوج اوربھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں یوں توبھار ت کے 14فوجی مارے گئے لیکن ان میں 8فوجیوں کی لاشیں لائن آف کنڑول کے اس علاقے میں صبح سے ابھی تک پڑی ہوئی ہیں لیکن بھارتی میڈیانے اس بارے میں چپ سادھ رکھی ہے اوربھارتی فوج کی بزدلی ثابت ہوگئ ہے کہ پاکستانی فوج کے خوف سے بھارتی فوج ان فوجیوں کی ابھی تک لاشیں بھی اٹھانہیں سکی ہے۔اس طرح کنگ خان اب کسی کوشرم سے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں اوران کی بھارتی فوج کی تعریفیں کرنارائیگاں ہوگئیں