رانی مکھرجی نے اپنے ٹویٹس  سے بھارتیوں کو تپا کررکھ دیا

20  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے سخت ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کر رکھ دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس وقت شدید ترین تنقید کا نشانہ بننے والے چند ٹویٹس بھارتی اداکارہ کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کئے گئے ہیں ۔ ان ٹویٹس میں  انہوں نے بھارتی فوج پر اڑی میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے تمام فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو لوگ بھی ہلاک ہوئے وہ دشہت گرد تھے کیوں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم کرتے تھے اور اب وہ یقیناً جہنم میں ہوں گے۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے والے بے وقوف ہیں کیوں کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار خود ہے۔

اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بھی کھل کر رپورٹنگ کرنی چاہئے اور بھارتی مظالم  کو دنیا کے سامنے لانا چاہئے ۔

12

1234

1474285885

جبکہ قربانی کے موقع پر بھی انہوں نے بھارت میں گائے کی قربانی کے خلاف چلائی جانے والی ہندؤں کی مہم کو بھرپور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کو میکڈونلڈ سے کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ وہ لاکھوں جانوروں کو امیروں کو کھلانے کے لئے کاٹ دیتے ہیں مگر انہیں مسلمانوں سے مسئلہ ہے جو غریبوں کو کھلانے کے لئے جانور ذبح کرتے ہیں ۔

ایک اور ٹویٹ میں رانی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ خود کافر ہیں جو پاکستانی یا مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں کیونکہ وہ بجائے ظلم کا شکار ہونے والے کشمیریوں کا ساتھ دینے کے بھارتی فوج کا ساتھ دیتے ہیں ، اس بات پر شرم آنی چاہئے ۔

واضح رہے کہ رانی مکھرجی کے نام سے بنائے گئے اس ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ آیا یہ اکاؤنٹ رانی مکھر جی کا ہی ہے یا کسی اور کے زیر استعمال ہے ۔ جبکہ رانی مکھرجی کے منیجر نے رانی کے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہونے کی تردید کر دی ہے تاکہ عوامی غصے سے بچا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…