بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یہ کیا ہو گیا؟معروف بھارتی اداکار رجنی کانت شدید مشکل میں پھنس گئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے معروف اداکار رجنی کانت ان دنوں اپنی بیٹی سوندریا کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ان کی خوبرو بیٹی سوندریا ان دنوں اپنی شادی شدہ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوندریا اور ان کے شوہر اشوین کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے اور وہ دونوں بہت جلد علیحدہ ہونے والے ہیں۔ سوندریا بھارتی فیملی کورٹ میں طلاق کیلئے درخواست دائر کرنے والی ہیں۔ اشوین اور سوندریا نے 2010 میں بھارتی ریاست چنائی میں اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا،دونوں ایک دوسرے کو شادی سے 4 سال قبل سے جانتے تھے ،یہ دونوں کی پسند کی شادی تھی۔اس کے علاوہ ان کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔سوندریا پیشے کے اعتبار سے گرافک ڈیزا ئنر ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی فلم ‘کبالی’ میں گرافک ڈیزائنر جبکہ فلم ‘کوچادیاں ‘میں ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دئے ہیں۔ان کے شوہر اشوین نے اپنے گھریلو مسئلے پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کسی قسم کا کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔دونوں کے درمیان رشتے میں پڑی دراڑ کی اصل وجہ تو منظر عام پر نہ آسکی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت نے امریکا سے واپسی پر اپنی بیٹی سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اپنے رشتے کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں یا نہیں ،لہٰذا سوندریا(رجنی کانت کی بیٹی) نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…