ممبئی (آئی این پی)سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کی بنیاد پر بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ دونوں رومانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔سلمان خان اور لولیا کچھ عرصہ سے ساتھ ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ سلمان لولیا سے چھپ کے منگنی کرچکے ہیں۔سلمان خان ان دنوں اپنی فلم 146ٹیوب لائٹ145 کی شوٹنگ کے لیے لداخ میں ہیں جہاں انہوں نے بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لولیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لولیا کا انداز بالکل سلمان خان کی بیوی جیسا ہے۔