ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن سے کون واقف نہیں ،لیکن ہمیں یقین ہے ان کے بیٹی نیساء کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے۔ بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق اجے دیوگن نہ صرف بہت اچھے اداکار ہیں بلکہ بہترین والد بھی ہیں ،اور انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔حال ہی میں اجے نیساء (بیٹی) کے ساتھ لندن میں مقیم تھے انہوں نے وہاں کے کچھ حسین پلوں کی یادیں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پرتصاویر کی شکل میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔
ٹویٹر پر لکھے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میری طاقت میری بیٹی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر لی گئی تصویر بھی شئیر کی جس میں نیساء بیحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔اجے کی بیٹی کے ساتھ والہانہ محبت اْن والدین کیلئے بہترین پیغام ہے جو بیٹیوں کو محبت کرنے کی بجائے بوجھ سمجھتے ہیں۔
اجے دیوگن کی بیٹی ان کا فخر بن گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں