ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی سیاستدان اور لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا نے اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے میگااسٹار امیتابھ بچن کو بھارت کا صدر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکاروں شترو گھن سنہا اور امیتابھ بچن کی جوڑی نے ماضی میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں ’’کالا پتھر‘‘،’’دوستانہ‘‘ اور’’شان‘‘ جیسی شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی دوستی پردہ اسکرین کے علاوہ کئی دہائیوں سے قائم و دائم ہے تاہم اب شترو گھن سنہا نے ملک کے صدر کے لیے امیتابھ بچن کا نام پیش کردیا ہے۔بھارتی سیاستدان اور لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اسی لیے ملک کے لیے فخر کا باعث ہیں اگر امیتابھ بچن کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو یہ ملک کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔