ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار ہریتک روشن کے درمیان شروع ہونے والی چپقلش میں مزید تیزی آگئی ہے، دونوں طرف سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی لفظی اور قانونی جنگ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہریتک روشن نے اپنی بیوی سوزانے کو طلاق دینے کے بعد پیرس میں کنگنا رناوت کو شادی کے لیے پرورپوز کیا تھا اور پھر وہ اپنی فلم’’بینگ بینگ‘‘کو شوٹنگ میں مصروف ہوگئے اور کنگنا سے رابطہ ختم کردیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کنگنا ہریتک روشن کی طرف سے شادی کے معاملے پر سرد مہری پر آگ بگولہ تھیں۔ہریتک روشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کنگنا سے شادی کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی اداکارہ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی۔