لاہور(نیوز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار رضامراد نے لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں میڈیاسے خطاب کر تے ہوئے کہاہے کہ میں یہاں آکر بہت خوش ہوںیہ میرے لئے بہت اعزازکی بات ہے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں گیا ہوں اور مجھے بہت پیاراور احترام ملاہے انسان کو صرف پیارہی سے خریداجاسکتاہے اور مجھے آپ کے پیارنے خریدلیاہے۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں اور سیکرٹری شاداب ریاض نے معززمہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاک و ہندکی ثقافت اور بودوباش اور زبان ایک جیسی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے درمیان امن اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہونا چاہیے اور یہ ہمارے لئے اعزازہے کہ معروف بھارتی اداکار رضامرادیہاں تشریف لائے ہیں ہم انھیں پریس کلب کی اعزازی لائف ممبرشپ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔اس موقع پر معززمہمان کی اہلیہ،بیٹی عائشہ،بہن نادیہ،بھانجی زینب اور پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفی قریشی اور غزل گائیکی کے استادغلام علی بھی موجود تھے۔ رضا مراد نے مزید کہاکہ میں پاکستانی فنکاروں سے بہت متاثرہوںخصوصا مصطفی قریشی اور استاد غلام علی کا پرستار ہوں اور میں سمجھتاہوں کہ یہ دنیا میں پاکستان کی پہچان کاسبب ہیں۔انھوںنے مزید کہاکہ دونوں ملکوں کی عوام آپس میں ملناچاہتی ہیں اور ایک دوسرے سے پیارکرتی ہیں اگر ہمارے ملک میں یا پاکستان میں ایک دوسرے کی فلموں کو کاپی کیا جاتاہے تو ہمسائیوں کو اتناتو حق ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہندوستان میں زیادہ تر خواتین پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں کیونکہ یہ معاشرے میں موجود حالات کی عین عکاسی کرتے ہیںاور ان ڈراموں کو دکھانے کے لئے بھارت میں خصوصی چینل زندگی اور دوستی پر چوبیس گھنٹے پاکستانی ڈرامے دکھائے جاتے ہیںجن کا میں اور میرے اہلخانہ بھی انتہائی گرویدہ ہیں۔ اس موقع پر مصطفی قریشی نے تجویزپیش کی کہ دونوں ممالک کی فلم انڈسٹریوںکو مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک فلم ٹریڈ قائم کرناچاہیے اس سے امن کے فروغ میں آسانی ور وسعت پیداہوگی۔غزل گائیکی کے استاد لیجنڈ غلام علی نے اپنی مشہورزمانہ غزل دل میں اک لہر سے اٹھی ہے ابھی،کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی کے اشعار سروں میں گنگنا کے شرکاءکے دل موہ لئے۔لاہور پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد،اسماعیل جکھڑ،شیر افضل بٹ سمیت ممبران کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔لاہورپریس کلب کی جانب سے معزز مہمان کویادگاری شیلڈ ، پھول اور اعزازی ممبرشپ کا لیٹر پیش کیاگیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































