ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ بپاشاباسو اور کرن سنگھ گرور کے تعلقات میں کچھ رکاوٹیں آگئی ہیں ، دونوں نے باضابطہ طورپر اپنے تعلقات کے بارے میں کبھی بات نہیں کی لیکن مبینہ معاشقے کے بارے میں اشارے دیتے رہتے ہیں لیکن اب دونوں خاندان شادی کے حق میں نہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق دونوں کے تعلقات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں اور اطلاعات تھیں کہ اپریل میں شادی متوقع ہے تاہم آخری اطلاعات کے مطابق دونوں کے خاندان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ، بپاشا باسو کی والدہ چاہتی ہیں کہ اداکار ہ رنڈوے شخص کے قریب نہ جائیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہاگیاکہ کرن کی والدہ بھی نئی بہوکے روپ میں بپاشا کو دیکھنے پر خوش نہیں ہیں جبکہ وہ اپنی والدہ کو یہ یقین دہانی بھی کراچکے ہیں کہ دوسری شادی وہ صرف ان کی مرضی سے ہی کریں گے۔
دونوں کے تعلقات ایک ایسے موڑ پر آگئے ہیں کہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ وقت ہی بتائے گاکہ دونوں اپنے خاندانوں کو منانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔
اس آدمی سے بچ کررہو، بپاشا باسو کی والدہ نے ہدایت کردی
16
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں