ممبئی (نیوز ڈیوسک )بالی ووڈ پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر کئی سالوں بعد اپنی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘ ‘کے ساتھ ہدایت کاری میں واپسی اختیار کر رہے ہیں۔اس فلم کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دیگر کاسٹ کے ساتھ ساتھ کاجول اور سیف علی خان بھی فلم کا حصہ ہوں گے، تاہم کرن جوہر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کاجول ان کی فلم کا حصہ نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ کیا کاجول ان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، جس پر کرن کا کہنا تھاکہ نہیں-فلم ’’اے دل ہے مشکل‘ ‘میں ایشوریا رائے بچن، رنبیر کپور اور انوشکا شرما اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔کرن جوہر نے اپنی فلم کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ایشوریا کا نام اس فلم میں صبا تالیار خان ہوگا۔پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس فلم میں ایک خاص کردار کرتے نظر آئیں گے اور کرن کے مطابق وہ فلم میں علی نامی ایک ڈی جے بنیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کرن جوہر پہلی مرتبہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔کرن جوہر نے آخری مرتبہ 2012 میں فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کی ہدایات دی تھیں جس کے بعد وہ اب فلم ’اے دل ہے مشکل‘ پر کام کر رہے ہیں۔